نئی د ہلی (کے پی آئی ) سوشل میڈیا جائنٹ میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے بھارت میں 71لاکھ سے زیادہ مشتبہ اکاونٹس بند کردئے ہیں ۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس اپ نے نئے آئی ٹی قوانین2021پر عمل کرتے ہوئے ان 71لاکھ سے زیادہ مشتبہ اکاونٹس کو گزشتہ ماہ ستمبر میں بند کیا ہے ۔ یکم تا 30ستمبر کے درمیان کمپنی نے 71لاکھ11ہزار سے زائد مشتبہ بھارتی صارفین کے اکاونٹس پر پابندی عائد کی۔ واٹس ایپ نے اپنی ماہانہ کمپلائنس رپورٹ میں کہاہے کہ صارفین کی طرف سے کسی بھی رپورٹ سے پہلے ان میں سے تقریبا 25لاکھ71ہزاراکاﺅنٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔