غزہ(این این آئی)فلسطینی شہریوں کی کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بھرمار میں کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ فلسطین سے اسرائیلی حملوں کی مختلف ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں کےساتھ ساتھ ہسپتالوں کو بھی نہ بخشا اور ہسپتالوں پر بھی میزائل داغے۔سوشل میڈیا پر فلسطین سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک کنارے بیٹھے فلسطینی شہری کھلے آسمان تلے کھانا کھانے پر مجبور ہیں اور ایسے میں آسمان پر راکٹ اڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔