قصور (نمائندہ نوائے وقت) چونیاں میں اوباش نے زبردستی جواں سالہ لڑکی کو بے آبرو کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔اٹاری کرم سنگھ کے رہائشی محمد صدیق نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 17/16سالہ بھتیجی (پ)بی بی گھر سے چارہ لینے کو جا رہی تھی کہ مسجد کے قریب سے غنڈہ گرد اوباش ملزم ریاست علی و لد غلام رسول زبردستی اسے بازو سے پکڑ کر ایک ویران کمرے میں لے گیا‘ شور پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے توملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ تھانہ صدر نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔