رحیم یار خان: مبینہ چور کے والد چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

 رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان میں مطلوب مبینہ چور کا والد پولیس کے چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے پکالاڑاں میں چوری کے کیس میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کے دعوے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کا والد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب جاں بحق شخص کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔لاش ہسپتال منتقل کرنے پر اہل خانہ نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔پولیس کے مطابق مطلوب ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...