فیروز والہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے القیوم گارڈن میں سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 14 سالہ لڑکی اقرا کو ہلاک کر دیا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے دلدار احمد کی 14 سالہ بیٹی اقرا بی بی بازار میں سودا سلف خریدنے کے لیے جا رہی تھی جب وہ ٹاو¿ن کے قریب سے گزرنے لگی تو سکیورٹی گارڈ عدنان نے اسے گولی مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی جنہوں نے قتل پر شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی ۔
فیروز والہ‘ گارڈ نے سودا خریدنے کےلئے جا نے والی لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا
Nov 05, 2023