فیصل آباد: بہن کی شادی پر ٹینٹ لگاتے 2بھائی قتل، لواحقین کا احتجاج، ستیانہ روڈ بلاک

Nov 05, 2023

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تلخ کلامی پر مسلح نے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا۔ مقتول بہن کی شادی کے لئے ٹینٹ لگا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ڈوگر بستی کے رہائشی سگے بھائی فیصل اور سہیل دیگر افراد کے ساتھ اپنی بہن کی شادی کے لئے ٹینٹ لگا رہے تھے کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے عباس وسیم اور سکندر وغیرہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو لہولہان کر دیا جس کے نتیجے میں فیصل موقع پر ہی جبکہ سہیل نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ لواحقین نے ستیانہ روڈ گیٹوں والا چوک میں شدید احتجاج کیا۔

مزیدخبریں