گوجرانوالہ: پولیس اہلکار کی سڑک کنارے ”عدالت“ شہریوں کو الٹا لٹا کر تفتیش

Nov 05, 2023

گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) خود ہی مدعی خود ہی وکیل، خود ہی جج، گوجرانوالہ کے پولیس اہلکار نے سڑک کنارے عدالت لگا لی اور شہریوں کو سڑک پر الٹا لٹا کر پستول لہرا کر تفتیش کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سی پی او نے معطل کیا تو اگلے روز ایک ٹرک ڈرائیور سے 25 ہزار روپے لوٹ لئے۔ پولیس نے ڈکیتی کا پرچہ کاٹ لیا لیکن گرفتار نہیں کر سکی۔

مزیدخبریں