اسرائیل کی شہریوں کو عرب ملکوں کے سفر سے گریز کی ہدایت

Nov 05, 2023

لاہور (نیٹ نیوز) اسرائیل نے اپنے شہریوں کو عرب ممالک کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ ایران کے پڑوسی ممالک کا سفر کرنے سے بھی اجتناب کریں۔ دنیا بھر میں اسرائیل مخالف جذبات میں شدید اضافہ ہوا۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شہری یورپ اور امریکہ میں فلسطین کی حمایت میں ریلیوں سے دور رہیں۔ اسرائیلی سفارتخانے‘ ایئرلائنز دفاتر اور کمیونٹی سنٹرز کے قریب مظاہروں کا اندیشہ ہے۔

مزیدخبریں