عارف علوی کا منصب پر رہنا ملک اور آئین کیلئے نقصان دہ ہے،جے ےو آئی

Nov 05, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان جے ےو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا اپنے منصب پر رہنا ملک اور آئین کیلئے نقصان دہ ہے ۔عارف علوی نے صدر کے منصب کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی کی تحلیل ہو یا انتخابات کی تاریخ صدر کا کردار متنازعہ رہا ہے ۔ہر فتنہ و فساد میں پی ٹی آئی ذہنیت بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔انتخابات سے قبل صدر علوی کو مستعفی ہوجانا چاہئے صدر علوی کے جرائم کی بنیاد پر ان کو ایوان صدر کی بجائے اٹک قلعہ میں ہونا چاہئے ۔

مزیدخبریں