جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز نے مریضہ کے رحم سے 18 رسولیاں نکال لیں

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال میں اپنی نوعیت کا انوکھا آپریشن ہوا، کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے2گھنٹے طویل آپریشن کر کے46 سالہ مریضہ کی رحم سے 18رسولیاں بڑے سائز کی ایک رسولی نکال لی گئی۔ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ رحم کے آپریشن معمول کی بات ہوتی ہے تاہم یہ سرجری اس لحاظ سے منفرد ہے کہ مریضہ کے یوٹرس سے 18رسولیاں نکالی گئی ہیں جن کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج /پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے پیچیدہ آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے اور بڑی تعداد میں رسولیاں نکال کر مریضہ کی جان بچا نے پر ڈاکٹرز اور ا±ن کی ٹیم کو مبارکبار دی۔ پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں رسولیاں نکالنے کے باوجود خاتون کو محفوظ رکھنا گائناکالوجسٹس کا بڑا کارنامہ ہے۔ سیبا کو علاج معالجے کے لئے آو¿ٹ ڈور لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تفصیلی طبی معائنہ کرنے کے بعد ا±سے گائنی وارڈ میں داخل کر لیا۔ مریضہ خون کی شدید کمی کا شکار تھی اور پیٹ کے اندرونی اعضاءمیں کافی تعداد میں رسولیاں ہونے کی وجہ سے ا±سے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...