کراچی میں 45 سالہ شخص نگلیریا سے انتقال کرگیا‘ رواں سال اموات کی تعداد 11 ہو گئی

Nov 05, 2023

کراچی(نیٹ نیوز) کراچی میں ضلع وسطی بفرزون کا رہائشی 45 سالہ شخص نگلیریا سے انتقال کرگیا۔ نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت ہے۔ ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے بیان کے مطابق 45 سال کے مریض کو یکم نومبر کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق رواں سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 11 ہوگئی، کراچی کے ضلع غربی، شرقی، ملیر، کورنگی میں ایک، ایک جبکہ جنوبی میں دو اموات ہوئیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے جامشورو میں بھی نگلیریا سے ایک موت رپورٹ ہوئی۔

مزیدخبریں