نگران حکومت ‘ن لیگ کا گٹھ جوڑ واضح ہے، نیر بخاری

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کا کہنا ہے نگراں حکومت اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ واضح ہے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار رویہ اور طرز عمل ثابت کرنا ہوگا۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا ن لیگ کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کس حیثیت سے قائد ایوان سینٹ ہیں، قائد ایوان سینٹ ایوان میں وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، وفاقی وزرا احد چیمہ، فواد حسن فواد کے نواز شریف اور شہباز شریف سے گہرے روابط ہیں، گورنر پنجاب کا تعلق ن لیگ سے ہے۔ نیر بخاری نے مزید کہا سیاسی، معاشی استحکام آزادانہ صاف شفاف انتخابات سے منسلک ہے، آزادانہ انتخابات یقینی بنانا اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمشن، نگراں حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ پی پی رہنما نے کہا الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، کسی نااہل اور ریاست دشمنوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، پیپلز پارٹی مفاہمت پر یقین رکھتی ہے، آئین اور جمہوریت کے لیے سیاسی مخالفین سے اتحاد کیے۔

ای پیپر دی نیشن