منڈی بہاﺅ الدےن:330بجلی چوروں کو 3کروڑ 31لاکھ جرمانہ: لیسکو ریجن، 338کنکشن منقطع

منڈی بہاﺅ الدےن‘لاہور (نمائندہ نوائے وقت‘ این این آئی) سےکرٹری پاور ڈوےژن راشد لنگڑےال اور چےف اےگزےکٹوگوجرانوالہ جام محمد اےوب کی ہداےت پر گیپکو سرکل منڈی بہا¶الدین میں بجلی چوروں کے خلاف کرےک ڈاﺅن کا سلسلہ مزےد تےز کر دےا گےا ہے۔پولیس انتظامیہ اورگیپکو کے فیلڈ سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے گیپکو ڈویژن پھالیہ اور گیپکو ڈویژن منڈی بہا¶الدین میں بجلی چوروں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ بھی مزید تیز کر دیا ہے۔ بجلی چوروں کی مجموعی تعداد 330 ہو گئی ہے، ان میں گھریلو 317، کمرشل 8، صنعتی 4، اور1 زرعی صارف شامل ہے۔پکڑے گئے ان 330 بجلی چوروں پر 7 لاکھ 20 ہزار 68 یونٹ کے ڈیٹیکشن بل ڈال کر 3 کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں، جب کہ 7 ستمبر سے لے کر 3 نومبر تک بجلی چوری کے خلاف جاری اس مہم کے دوران اب تک 274 بجلی چوروں کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ای گیپکو سرکل منڈی بہا¶الدین ملک محمد امین اعوان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نعیم رضا گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی چوروں پر عائد جرمانے کی رقم سے 2 کروڑ 63 لاکھ 46 ہزار روپے کی ریکوری کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں کے خلاف مہم 57ویں روز بھی جاری رہی ۔ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 338کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔223ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ کرا دی گئیں ۔ ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل6، انڈسٹریل 1اور254 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ 24ہزار326یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 32لاکھ 66ہزار285روپے بنتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن