اسلام آباد(پنے سٹاف رپورٹر سے)6کروڑ5لاکھ کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ رمنا کو فضل احمد نے بتایا کہ محمد عمران زیب نے جائیداد کے سلسلے میں 5کروڑ70لاکھ روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ آبپارہ کو خورشید احمد عباسی نے بتایا کہ کا شف پر ویز نے پراپرٹی کے لین دین کے سلسلے میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آبپارہ کو محمد ممتاز نے بتایا کہ محمد اعجاز نے لین دین کے سلسلے میں 2لاکھ95ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آبپارہ کو شیراز احمد عباسی نے بتایا کہ شہباز علی نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 4لاکھ30ہزار روپے کاچیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ سیکرٹریٹ کو مظہر عباس نے بتایا کہ ہارون خان نے مکان کرائے کے سلسلے میں 3لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ کراچی کمپنی کو محمد طارق نے بتایا کہ عبداللہ نے لین دین کے سلسلے میں 4لاکھ20000روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا تھانہ کراچی کمپنی کو محمد شفیق تبسم نے بتایا کہ محمود اختر نے لین دین کے سلسلے میں ایک لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔
6کروڑ5لاکھ کے چیک ڈس آنر،مقدمات درج
Nov 05, 2023