اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ کڑا احتساب پھر انتخابی اصلاحات پھر انتخابات کے حق میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔سپریم کورٹ کی گارنٹی کے بعد انتخابات یقینی ہیں۔ شفاف انتخابات سے انارکی کم ہو گی۔ عوامی تحریک اقتدار میں آ کر بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائے گی۔ اختیارات و وسائل کی مرکزیت نے جمہوریت کو کمزور اور غیر فعال بنایا۔ مقامی حکومتیں مضبوط بنا کر عوامی مسائل حل کریں گے۔ عوام کی اقتدار و اختیار میں شمولیت کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی اور نہ ہی عوام کے مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان بلدیاتی ادارے قائم کرنے اور انہیں مالی و انتظامی اختیار دینے کی بات کرتا ہے۔
عوامی تحریک اقتدار میں آ کر بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائے گی، قاضی شفیق
Nov 05, 2023