سانحہ پسنی اور پارا چنار و ڈیرہ میں دہشتگردی کیخلاف آج 'یومِ شہدا ' مناےا جائےگا، آغا سید حسین مقدسی

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے اتوار 5 نومبر کو سانحہ پسنی اور پارا چنار و ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کیخلاف 'یومِ شہدا ' منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف خوفناک سازش کھیلی جا رہی ہے جسے ہرگِز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یومِ شہداءپر محافظانِ وطن پاک فوج و سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کِیا جائے، پارا چنار میں بیرونی کمک کے ساتھ جنگ کا آغاز سوچا سمجھا منصوبہ ہے، پاکستان میں کوئی شیعہ سُنی لڑائی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن