گرج کاموبی لنک مائیکرو فنانس بینک کیساتھ شراکت داری کااعلان

اسلام آباد(خبرنگار)لوکل کلاڈ سروس فراہم کرنے والے پاکستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے پلیٹ فارم گرج نے VEONکے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اد ارہ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل)کے ساتھ شراکت داری کااعلان کردیا اشتراک کے تحت جدید سافٹ ویئر ایس ڈی ڈبلیو اے این کے ذریعے بینک کے برانچ نیٹ ورکنگ انفراسٹرکچرمیں مزیدجدت فراہم کی جائیگی اس اقدام کا مقصد عالمی نیٹ ورک انفراسٹرکچر مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے جس کا حجم 2025 تک 6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گااس اشتراک سے ایم ایم بی ایل کی آئی ٹی انفراسٹرکچر اور نیٹ ورکنگ ٹیمیں صارفین کے تجربے میں اضافہ، سیکورٹی اقدامات کو مضبوط اور آپریشنز کو ہم آہنگ بناسکیں گی۔

ای پیپر دی نیشن