اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کنگ چارلس کی سالگرہ کے موقع پر، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکزاسلام آباد میں نیشنل ہربیریم اینڈ بوٹینیکل کنزرویٹری کا دورہ کیا۔ انہیں پاکستان کے نیشنل ہربیریم کی تاریخ اور اہمیت اور بوٹینیکل کنزرویٹری میں تحفظ کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں نباتاتی وسائل کی دستاویزات اور تحفظ میں نیشنل ہربیریم اور بوٹینیکل کنزرویٹری کے تعاون کو سراہا۔، محترمہ جین میریٹ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی کا بھی دورہ کیا۔ ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پی اے آر سی، نے نگاب میں جاری تحقیقی کوششوں کی ایک جامع بریفنگ دی۔ ڈاکٹر علی نے نگاب میں کی جانے والی تحقیق کی بنیادی نوعیت کے علاوہ جینومکس اور جدید بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اس کی اہم شراکت پر روشنی ڈالی۔چیئرمین پی اے آر سی نے، حال ہی میں منظور شدہ چاول کی چار اقسام سے متعلق ادارے کے تازہ ترین نتائج کے بارے آگاہ کیا۔