راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چوہدری نثارعلی خان کی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن چوہدری بلال لالی نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک سچے ایماندار اور محب وطن لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں ، گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مرنا جینا چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ہے چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے۔ ہمارے لیڈر کی ملک و قوم کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔