راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک لبیک کے زیراہتمام طوفان الاقصی ملین مارچ آج فیض آباد تا شاہراہ دستور اسلام آباد تک ہوگا سرابراہ ٹی ایل پی علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی قیادت کریں گے دن 11بجے فیض آباد سے تاریخ ساز ملین مارچ کا آغاز ہوگا، ٹی ایل پی پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان سے عوامی قافلے طوفان الاقصی ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے طوفان الاقصی ملین مارچ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئیے نکالا جارہا ہے۔