تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں اہلیہ کے قتل میں مجرم کوعمر قید کی سزا

Nov 05, 2023

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں اہلیہ کے قتل میںمجرم کوعمر قید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتولہ کے قانونی ورثا ءکو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے گزشتہ سال28نومبر کو مقتولہ کے والدمحمد شبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ انوارالحق نے اپنی سابقہ بیوی کو فائرنگ کر کے اس وقت قتل کیا جب وہ ایک فوتگی میں جارہی تھی وجہ عناد یہ تھی کہ مجرم کا اپنے بیوی بچوں سے رویہ ٹھیک نہ تھا جس پر مقتولہ نے اپنے شوہر سے خلع لے لی تھی اور ملزم اس کے باوجود اسے زبردستی واپس لے جانا چاہتا تھا گزشتہ روز سماعت مکمل کرنے بعد عدالت نے 43سالہ انوارالحق کوعمر قید کی سزا سنا دی عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ544-Aکے تحت مقتولہ کے قانونی ورثا کو5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدائیت کی ہے کہ عدم ادائیگی ہرجانہ کی سورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے جبکہ عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھی بھگتنا ہو گی۔ 

مزیدخبریں