الیکشن کی تاریخ کااعلان خوش آئند،اب کوئی ابہام نہیں رہا،سجاد خان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااور امیدوار این اے 60 سجاد خا ن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر الیکشن کی تاریخ کااعلان ہونا خوش آئند امر ہے اوراب الیکشن ہونے میں کوئی ابہام نہیں رہاالیکشن میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور حصہ لینے کاموقع ملے گااور لیول پلیئنگ فیلڈسب کوملے گی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف صحتیابی کے بعد الیکشن میں اپنی پارٹی کی قیاد ت کرنے کے لئے وطن واپس آئے ہیں میاں نواز شریف ہی قوم کی امیدہیں اورانشا اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگی امیدوار ملک بھر میں کامیابی سے ہمکنارہوں گے اورپی ٹی آئی کے امیدوا روں کوشکست ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے الیکشن آفس میں حلقے کے ووٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہامیں اورناصربٹ این اے 60 اور این اے 62 دونوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر شیخ رشید احمد کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے لئے تیارہیں اگرہم دونوں کو قیادت نے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دیئے تو ہم قیادت کویقین دلاتے ہیں کہ دونوں حلقوں سے کامیاب ہوکر قیادت کے سامنے سرخرو ہوں گے ہم دونوں پارٹی کے فیصلے کے پابندہیں پارٹی جس کوٹکٹ دے گی شیخ رشیداحمدکا مقابلہ کرے گالیکن یہ واضح ہے کہ 2018 کے ضمنی الیکشن میں شیخ رشیداحمد کے بھتیجے کا میں نے ڈٹ کرمقابلہ کیالیکن پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی وجہ سے دھاندلی سے مجھے دوتین سوووٹوں سے ہرایاگیا تھااوراب بھی میاں نوازشریف کے متوالے ہمارا ساتھ دیں گے اورکامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...