راولپنڈی( جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہو گیا ہے، اب ابہام ختم ہونا چاہیے، تمام امیدواران اور کارکنان اپنے اپنے حلقوں اور گلی محلوں میں فوری طور پر عوام سے رابطے کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں زونل امرا کے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔