راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مساجدکے ذریعے اصلاح المسلمین کا کام لیا جائے، آمنہ کے لعل کا روضہ امن و سکون کاخزانہ ہے، اسلام اور فتنہ دو مختلف ومتضاد راستے ہیں ، جہاں اسلام ہو وہاں فتنہ نہیں ہوتا ، جہا ں فتنہ ہو وہاں اسلام نہیں ہوتا،اسلام تنگ نظر نہیںبہت خوبصورت مذہب ہے، اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کےلئے مساجد کو اصلا ح المسلمین کے مراکز بنائے جائیں ، محمدی مسجد لالکڑتی میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ حضورکریم کی محبت اور سنت کو اپنا ناہی مسلمانوں کی بنیاد ہے ،بگڑتی انسانیت کو راہ راست پر لانے کےلئے ایٹم بم نہیں ،اصلاحی مساجد کی ضرورت ہے،علماءکرام مساجد کو اتحاد بین المسلمین کےلئے استعمال کریں ،قوم کی اصلاح کریں ، انہیں سمجھائیں ،کہ جارحیت اور جہاد میں فرق ہوتا ہے، آپس میں لڑ نا جہاد نہیں ، فساد کہلاتا ہے ۔
مساجدکے ذریعے اصلاح المسلمین کا کام لیا جائے،اظہار بخاری
Nov 05, 2023