اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز پاکستانی جمہوریت، صحافت، مصنوعی ذہانت ، پاکستان پر جنگوں کے اثرات اور طنز ومزاح سے بھرپور سیشنز کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیاپائیداری اور انسانی تخیل کی بے مثال قابلیت پر توجہ مرکوز کئے اکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام نویں اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول کا دوسرا روز شہریوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز بھی متعدد سیشن جاری رہے ، جن میں اردو شاعری ،پاکستان میں ہونے والی جنگوں اور ان کے جمہوریت پر مضر اثرات کے حوالے سے خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیافیسٹیول کے دوسرے روز 'ہنس کر جیو ' کے عنوان سے خالد انعم اور بیو ظفر نے مزاح سے پھرپور سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا، اختتام پر 'کملی' فلم کی نمائش کی گئی۔ جبکہ معروف شاعر محبوب ظفر کی نظامت میں محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور شعرا شریک ہوئے مشاعرے کی صدارت معروف شاعر افتخار عارف نے کی ۔