حملوں میں وقفے کی امریکی اپیل مسترد، اسرائیل کی ایک اور پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری

اسرائیل نے امریکا کی جانب سے حملوں میں عارضی وقفے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں مزید 33 مظلوم فلسطینی شہید ہوگئے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی کے لیے جنگ میں عارضی تعطل کی اپیل کے باوجود کہا کہ وہ غزہ پر حملے جاری رکھے گا۔غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائی کے نیتجے میں عام شہریوں کی بڑی تعداد میں شہادتوں پر عالمی طور پر غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ سنیچر کو واشنگٹن سے لے کر برلن تک کی سٹرکوں پر لاکھوں لوگ  نکل آئے جو فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

دریں اثنا دو مصر کے سیکورٹی اور طبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ غزہ کے زخمیوں اور غیر ملکی پارسپورٹ رکھنے والوں کا مصر کے ساتھ واقع رفح کراسنگ کے ذریعے انخلا سنیچر سے معطل ہے۔

ای پیپر دی نیشن