ہم ، ہماری حکومت اور ہماری وزیر اعلیٰ مریم نواز

Nov 05, 2024

رفعت عباسی 

اقوامِ متحدہ کی جانب سے ہر سال صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر ہم گورنمنٹ آف پنجاب اور اپنی ہر دل عزیز محبوب قائد چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے یہ یقین دلاتے ہیں کہ ریاست کے چوتھے ستون یعنی صحافت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کسی بھی ملک میں مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے آذاد  صحافت کا ہونا نہایت ضروری ہے صحافی معاشرتی انصاف کے
محافظ اور عوام کی آواز ہیں ظلم نا انصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی  قابلِ تحسین  ہے۔صحافی مشکل حالات بالِخصوص تنازات اور جنگوں  کے دوران رپورٹنگ کرتے ہیں پ?ر خطر  حالات  دورانِ جنگ صحافیوں کو  مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جنگ زدہ علاقوں بالِخصوص غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صحافی قتل ہوئے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ میں  اب تک  130 سے  زائد صحافی مارے جاچکے ہیں اسرائیل نے میڈیا کے اداروں اور صحافیوں کو بڑے پیمانے پر نشانا بنایا ہے عالمی برادری اسرائیل کو صحافیوں کے خلاف جرائم پر جواب دہ  ٹھہرائے  آئینِ پاکستان آذادیِ اظہارِ رائے کی آذادی صحافت اور معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے پاکستان آزادیِ  صحافت اور اظہارِ  رائے کی آذادی  پر پختہ یقین رکھتا ہے پاکستان میں  جمہوریت کے استحکام شفافیت کے فروغ کے لیے ازادیِ  صحافت ناگزیر ہے   صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ایکٹ  2021 پاس کیا  پاکستان میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کرائی گئی صحافیوں اور میڈیا ورکرز  کے تحفظ کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنا ہوگے صحافیوں کے تحفظ کے لیے مربوط حکمت عملی ضروری ہے… یہ بھی درست ہے کہ صوبہ پنجاب کی ترقی کا سفر وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں جاری ہے جنھوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 نئی ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔ لاہور میں سیاحت کیلئے نئے روٹس پر6 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا۔ ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور نئی ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس میں سفر کیا۔ ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015ء میں شہباز شریف دور میں ہوا ئی حتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔ لاہور میں تین نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی سٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہو گا۔صوبائی کابینہ اجلاس میں پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنیز کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع یکساں پالیسی طلب کر لی۔ کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا۔ حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کو شاباش دی گئی اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام انڈومنٹ فنڈ فار رائٹرز ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔ حکومت پنجاب اور یونائیٹڈ نیشنل آفس فار پراجیکٹ سروسز کے مابین ایم او یو سائن کرنے' لاہور نالج پارک (نوازشریف لمیٹڈ سٹی) بیدیاں روڈ کو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار میں شامل کرنے' گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبر اور واسا گوجرانوالہ کے وائس چیئرمین کی نامزدگی' قانونی طورپر منظورشدہ اتھارٹی کی اراضی کا ٹرانسفر کرنے والے افراد کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کرنے' سرکاری اراضی کا ہاؤسنگ سکیمز کے ساتھ تبادلہ پالیسی میں ترمیم اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ٹریڑری کیئر ہاسپٹلز کی اپ گریڈیشن و تعمیر و بحالی کے لئے فنڈز کے ازسرنو اجرا' کابینہ نے سیدہ سارا دختر سید میاں ابوبکر کاخیل کے علاج معالجے کے لئے مالی امداد کی درخواست' مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء  کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو چیئرمین مصالحتی کونسل کے طورپر کام کرنے کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آباد یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایگریکلچر گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام لانچ کردیا۔ ایک ہزار ایگریکلچر گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں