اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافہ تقرری کی تاریخ سے ہو گا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر 2028ء تک آرمی چیف رہیں گے۔ پہلے آرمی چیفس کی توسیع کیلئے پارلیمنٹ سے تائید کرانا پڑتی تھی اب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہو گیا ہے۔ آرمی چیف کی مدت کے تعین سے مستقبل میں بھی حکومتوں کو فائدہ ہو گا۔ توسیع کا سلسلہ ایوب خان دور سے چلا آ رہا ہے۔ حکومت نے اسے فارملائز کر دیا۔ دیگر اداروں کی مدت بھی 5 سال ہے اس کا مقصد ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔