بصارت سے محروم وی لاگرکی خواہش کا احترام ، مریم نوازنے گاڑی کا تحفہ دیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) احساس کے رشتے سے سرشار وزیر اعلیٰ مریم نواز بصارت سے محروم یوٹیوبر اور وی لاگر محمد علی کی آواز بن گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے حافظ محمد علی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے نئی گاڑی کا تحفہ دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اورخود دروازہ کھول کر  سیٹ پر بیٹھایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوال کیا کہ خوش ہیں نا؟ جس پر محمد علی نے جواب میں کہا کہ بہت خوش ہوں۔ حافظ محمد علی نابینا کرکٹر اور نعت گو بھی ہیں۔ حافظ محمد علی کرکٹ کے بارے میں ماہرانہ تبصرے بھی پیش کرتے ہیں۔ حافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز  شریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا۔ حافظ محمد علی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف واقعی ماں  جیسی ہیں، اتنا احساس تو کوئی ماں ہی کر سکتی ہے۔ مجھے دوسروں کی حقیقت کا پتہ ہے، اس لئے روز اول سے ہی مسلم لیگ (ن) کا سپورٹر ہوں۔ حافظ محمد علی کے والد ریاض حسین، بھائی کمیل عباس اور دوست بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن