کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 202اے کے تحت ہائی کورٹس میں آئینی بینچز کی تشکیل کی قرارداد منظور کرلی۔ پیرکوصوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کیلئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین نے کھڑے ہوکر حق میں ووٹ کیا۔ ہائی کورٹس میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد کے حق میں 123اراکین نے ووٹ دیا۔ جماعت اسلامی کے فاروق احمد اور سنی اتحاد کونسل کے 4ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔صوبائی وزیر ضیا لنجار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 202اے میں سب کلاز 6کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضا ہے۔بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
سندھ اسمبلی ، آئین کے آرٹیکل 202اے کے تحت ہائی کوزٹس میں آئینی بنیچز کی تشکیل کی قراردمنظور
Nov 05, 2024