لاہور(نامہ نگار)ہئیر کے علاقے میں نجی فیکٹری میں ملازم عادل مسیح نے معمولی جھگڑے پر خاکروب جارج مسیح کے پیٹ میں ہوا کی ٹینکی کے پائپ سے ہوا بھر دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق جارج مسیح پرائیویٹ فیکٹری کے بجلی یونٹ میں کام کرتا ہے۔جہاں لڑائی جھگڑے کے دوران عادل مسیح نے ہوا کی ٹینکی کے پائپ سے پیچھے سے جارج مسیح کے پیٹ میں ہوا بھر دی جس سے جارج مسیح کی حالت خراب ہو گئی۔جارج کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ معدے کی دو نالیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔