لاہور(نامہ نگار)چالان کاٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کے موبائل فون میں چالان لاگ ان کا ای میل دوسرے موبائل فونز میں استعمال ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چالان لاگ ان کا ای میل کسی اورای میل پر لاگ ان ہونے سے لاگ ان بلاک ہوجاتے ہیں،لاگ ان بلاک ہونے سے دوران چالان مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔تمام افسران کو صرف چالان لاگ ان حاصل کرنے والے موبائل چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔بصورت دیگر بلاک ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائیگی،متعدد افسران اپنالاگ ان اورپاسورڈ بغرض چالان کسی اورکودیدیتے ہیں۔کسی اور موبائل میں استعمال کرنے کی کوشش پر لاگ ان بلاک ہوجاتا ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے حکم پرایس ایس پی ٹریفک پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔