اکتوبر 2024میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.357ملین ٹن رہی

لاہور(کامرس رپورٹر) اکتوبر 2024میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 8.74فیصد اضافے سے 4.357ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر میں 4.006ملین ٹن رہی تھی۔ اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ جبکہ مقامی کھپت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت اکتوبر 2024میں 3.276ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2023میں 3.292ملین ٹن رہی تھی یہ اعدادوشمار 0.49فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اکتوبر 2024کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 51.29فیصد اضافہ سے 10لاکھ80ہزار 691ٹن رہی جو اکتوبر 2023میں 7لاکھ 14ہزار 325ٹن رہی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن