لاہور (کامرس رپورٹر) ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان آٹو پارٹس شو 2024میں شرکت کی۔ جواکتوبر 25سے 27، 2024 کو لاہور ایکسپو سینٹر میں ہوا۔ اس موقع پر ہنڈا نے ایس یو وی اور سیڈان سیکٹر زمیں زبردست موجودگی کا مظاہرہ کیا۔مقامی صنعت کو فروغ دینے کے عزم کے مطابق ہنڈا نے مقامی طور پر تیار کردہ مختلف پارٹس کی نمائش کی ، جس سے لوکلائزیشن اور پاکستان کی آٹو موٹو انڈسٹری کی ترقی کیلئے اس کے عزم کا اظہار ہوتاہے۔ اس سال کی شرکت خاص طور پر اہم تھی کیونکہ کے ہنڈانے پاکستان میں اپنی 30سالہ کامیابی کا جشن منایا ۔ یہ ایونٹ ہنڈا کی 3 دہائیوں پر محیط جدت، معیار اور کسٹمر سروس کے سفر کی عکاسی تھی ، جس نے مارکیٹ میں اس کی مضبوط موجودگی کو مزید اجاگر کیا۔ اس تاریخی موقع پر کمپنی نے مستقبل کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کیے۔ خاص طور پر ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی کا اعلان ، جس میں e:HEV کا تعارف شامل ہے۔ e:HEVٹیکنالوجی کے اعلان نے شرکاء میں بے پناہ جوش وخروش پید ا کیا ، اور لوگ خاص طورپر پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کے ماحول دوست اثرات کے حوالے سے پرجوش تھے۔ اس ایونٹ نے ہنڈا کو ماحول دوست اور ہائبرڈ گاڑیوں کے دور میں کلیدی کردار پیش کیا اور ملک میں آٹوموٹو تبدیلی کے حوالے سے کمپنی کے عزم کا تاثر دیا۔