رانا تنویر حسین کی صدارت سمیڈا بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس ،3 سالہ بزنس پلان منظور

Nov 05, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرایزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی طرف سے تشکیل کردہ 3 سالہ بزنس پلان پلان منظور کر لیا گیاہے۔پلان کی منظوری وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی صدارت میں منعقدہ سمیڈا کے بورڈ آف ڈایریکٹرز کے 22 ویں اجلاس میں دی گی۔ پلان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا نے بتایا کہ مذکورہ پلان قومی معیشت کے ترقی کے 5 اہم تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے جس میں ایس ایم ایز کیلئے فروغ برآمدات، مالیاتی وسایل اور سب کنٹریکٹنگ کے مواقع میں اضافے کے علاوہ ایس ایم ایز کوموسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے اورخواتین کی معاشی ایمپاورمنٹ سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اور دیگر ممبران نے سمیڈا کی طرف سے پیش کردہ پلان کو سراہا اور متفقہ طور پر اسکی منظوری دیدی ہے۔ اجلاس میں 6 حکومتی اور 4 نجی شعبہ کے ارکان نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں