شکیب الحسن کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار، ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا گیا

Nov 05, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن کا بائولنگ ایکشن کائونٹی چیمپئن شپ کے دوران رپورٹ کردیا گیا شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو امپائرز نے مشکوک کہہ کر رپورٹ کردیا ہے۔امپائر کی طرف سے آل رائونڈر کے بائولنگ ایکشن پر اٹھائے گئے سوال پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔ شکیب الحسن نے کائونٹی چیمپئن کے میچ میں سمرسیٹ کے خلاف سرے کی نمائندگی کی تھی اور 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ ایکشن رپورٹ ہونے کے باوجود معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، صرف بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں