لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے آدھے سے زائد اوورز ڈاٹ کھیلے۔ 162 گیندیں 25 سے زائد اوورز ڈاٹ کھیل ڈالے۔گرین شرٹس نے مجموعی طور پر 46.4 اوورز (280 گیندیں) کھیلیں جس میں سے 162 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا۔مچل سٹارک نے 10 اوورز میں 44 گیندیں ڈاٹ کرائیں۔ ابتدائی 20 اوورز میں 75 گیندیں اور اگلے 26.4 اوورز میں 66 ڈاٹ بالز کھیلیں۔ مچل سٹارک اور کپتان پیٹ کمنز نے اکیلے ہی 13 اوورز کے برابر ڈاٹ بالیں کرائیں۔سپنر ایڈم زمپا نے10 اوورز میں 30 ڈاٹ بالز کرائیں۔آسٹریلیا نے 8 بائولرزکا استعمال کیا۔ محمد رضوان نے 71 گیندوں پر 44 رنز‘نائب سلمان علی آغانے 12 رنز بنانے کیلئے 29 گیندوں کا سامنا کیا ۔ عبداللہ شفیق نے 26 گیندوں پر 12 رنز، بابر اعظم نے 44 گیندوں پر 37 رنز بنا پائے۔ شاہین نے 19 گیندوں پر 24 اور نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔