آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  لاہور ایک بار پھر  پہلے نمبرپر آگیا۔محکمہ ماحولیات نے لاہور کو درپیش نئے مسئلے پر نیا ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں باغوں کا شہر 517 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا پھر سرفہرست  رہا، بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر رہا۔لاہور میں جوہر ٹائون کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک پہنچ گیا۔لاہور میں سموگ کی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے، محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن