لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث روف نے کہا ہے کہ ہم نے میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی بڑی کوشش کی، پوری جان لڑائی۔ہم نے بڑی کوشش کی نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔ لو سکورنگ میچ تھا ہم نے وکٹیں لینے کی کوشش کی تاکہ جیت جاتے۔ ہم نے وکٹیں لیں سب نے بہت کوشش کی ہم ٹارگٹ کا دفاع کر سکتے تھے، میرے پاس چانس تھا کہ میں ہیٹ ٹرک کرتا لیکن بدقسمتی سے نہیں کر سکا۔ مجھے ایم سی جی بہت پسند ہے، میں نے یہاں ہیٹ ٹرک کی ہوئی ہے، اس گرائونڈ سے بڑی یادیں وابستہ ہیں یہاں کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ میچ میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، ہم نے فاضل رنز دیئے، کوشش ہو گی کہ آئندہ میچز میں غلطیاں نہ ہوں۔ اگر بیٹنگ میں 20، 30 رنز کم بنے ہوں تو بائولنگ میں آپ قابو پا سکتے ہیں، میں نے 100 فیصد محنت کی ہے اور وکٹیں بھی لیں، ٹیم کو اس کی ضرورت بھی تھی۔ ایم سی جی میں بھارت کیخلاف بہت قریب جا کر ہارے، ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بھی قریب جا کر ہارے۔ نتائج آپ کے حق میں کبھی آتے ہیں کبھی نہیں لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے کوشش کتنی کی ہے۔ رنز اسی صورت میں بنتے ہیں۔