لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چند مواقع ضائع کیے اور قسمت آسٹریلیا کے ساتھ تھی۔ میرے خیال میں ہم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ باؤلنگ گروپ کے طور پر ہم نے جو فیصلہ کیا وہ یہ تھا کہ پانچویں یا چھٹے باؤلر کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے کیونکہ یہ میچ 50 اوورز تک نہیں جاتا دکھائی دے رہا تھا۔ انہیں مبارک ہو، اس کھیل کا نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے، لیکن میں اس فائٹ سے خوش ہوں جو ہم نے آسٹریلیا میں ہر جگہ پاکستان کیلئے بہت زیادہ دیکھی ہے، میں ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم آنے والے ہر ایک شخص کا بہت شکر گزار ہوں۔ ہم نے بھرپور مقابلہ کیا، نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔بائولر کی تعریف کی بالخصوص حارث رئوف کی بائولنگ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم ہدف کے تعاقب میں پاکستانی پیسرز نے کینگروز کو مشکل میں ڈالا۔ سیریز میں ایک صفر کا خسارہ ہوا ہے لیکن اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔