نذیرحسین کی صنعتی معیشت کو چینی ماڈل پرڈیجیٹل اکانومی میں تبدیل کرنے کی تجویز 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے پاکستان کی صنعتی معیشت کو چینی ماڈل کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی  جو بہترین عمل ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ روز پی سی جے سی سی آئی تھنک ٹینک میٹنگ میں قومی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر گفتگو کے دوران کہا ہمیں ملک بھر میں مربوط کمپیوٹنگ نیٹ ورک ہب قائم کرنے چاہئیں تاکہ ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیا جا سکے اور اس شعبے کی ترقی کیلئے نیا محرک فراہم کیا جا سکے۔ملاقات میں بریگیڈیئرمنصور سعید شیخ (ر) سینئر نائب صدر ، ظفر اقبال نائب صدر، صلاح الدین حنیف سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔ کے صدر نے کہا ڈیٹا سینٹر کمپیوٹنگ آلات مصنوعی ذہانت، بڑے ڈیٹا اور بلاک چین جیسی نئی ٹیکنالوجیز اور صنعتوں کی ترقی کیلئے کلیدی سرعت ثابت ہونگے اور ڈیجیٹل تبدیلی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں مدد کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت بیجنگ،تیانجن،ہیبی علاقہ، یانگسی دریائے ڈیلٹا علاقہ، گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ، مکاؤ گریٹر بے ایریا، چینگڈو، چونگ چنگ سٹی کلسٹر سمیت اہم علاقوں میں چین کے قومی مرکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن