لاہور،کرا چی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک اور ڈائریکٹر جنرل ایکسپلوزیوز کو پیٹروکیمیکل مصنوعات کی بابت وضاحت اور ان کی ہینڈلنگ اور سٹوریج کے حوالے سے ٹر یڈ اور انڈسٹری کے تحفظات کا تسلی بخش جواب دینے پر سراہا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا فیڈریشن نے پٹروکیمیکل سیکٹر سے متعدد شکایات اور سوالات موصول ہونے کے بعد ڈی جی ایکسپلوزیو کو باضابطہ طور پر وضاحت حاصل کرنے کیلئے خط لکھا تھا اور ہم ان کے جوابی خط کو سراہتے بھی ہیںلیکن ایف پی سی سی آئی محسوس کرتی ہے کہ پاکستان کو پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترامیم اور اپ ڈیٹس کی ضرورت ہے۔ سنیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے تجویز پیش کی کہ پٹرولیم ایکٹ 1934 کو اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ اس میں موجود غیر متعلقہ یا متروک اشیاء کو ختم کیا جا سکے اور صرف ضروری احتیاطی یا حفاظتی اقدامات کی عکاسی ہو۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں پٹروکیمیکل انڈسٹری نے ترقی کی ہے اور اس کے مطابق قوانین میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔ پٹرولیم ایکٹ 1934 میں 5اگست 2023 کو کی جانیوالی ترمیم کو واپس لیا جا ئے یا التوا ء میں ڈالا جا ئے۔
ایف پی سی سی آئی نے پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترامیم کی تجویز پیش کردی
Nov 05, 2024