پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ92 ہزار 210 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1078 پوائنٹس کے اضافے سے 91 ہزار 938 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 139 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔سٹاک مارکیٹ میں 52 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92,159 جبکہ کم ترین سطح 91,395 پوائنٹس رہی تھی۔