قادیانیوں کی تخریبی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے قانون کا مؤثر نفاذ کیا جائے:کفیل بخاری  

لاہور (خصوصی نامہ نگار)قادیانیوں کی تخریبی سرگرمیوں اور ارتدادی کاروائیوں کو روکنے کیلئے قانون کا مؤثر نفاذ کیا جائے۔ آئی ایم ایف کے ایما پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز نیم جان غریبوں کیلئے مزید موت کا سامان بنتے جا رہے ہیں۔ جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو اخلاقی اور دینی اقدار کا پابند بنانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائد احرار سید محمد کفیل بخاری نے مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن میں ماہانہ درس قرآن کریم کی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حضورؐ  کی ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا اور اس عقیدے کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ منکرین ختم نبوت بالخصوص قادیانیوں کو اسلام کی طرف دعوت دینا مجلس احرار اسلام کے منشور کا اہم حصہ ہے، اس فریضہ کو ادا کرنے میں ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پوری قوت کے ساتھ قادیانیوں کو دعوت اسلام دے رہے ہیں اوریہ سلسلہ خیر آخری سانس تک جاری رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن