کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ نے 4 جعلی امیدواروں کو پیپر دیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Nov 05, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر)کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ زاہد میاں نے لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون انگریزی کے پرچہ پر چھاپہ مار کر 4 جعلی امیدواروں کو پیپر دیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔عبداللہ کی جگہ علی حسن انگریزی کا پرچہ دیتا پکڑا گیا۔ نوید اشرف کی جگہ رضوان ،مبشر علی کی جگہ رحمت علی جبکہ محمد احمد کی جگہ محمد عثمان انگریزی کا پیپر دیتا پکڑا گیا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق چاروں جعلی امیدواروں کیخلاف یو ایم سی کیس بنا دیا گیاہے۔

مزیدخبریں