تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن 220 عارضی تجاوزات کا خاتمہ 

لاہور(خبرنگار)ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے.چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا نے کہا شیر شاہ روڈ پر 220 عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے اور 120 فلیکسز، بینرز و سٹیمرز کو ہٹایا گیا۔ تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے زونل افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی۔ تجاوزات کے خاتمے کیلئے اہلکاروں کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن