لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم (e-FOAS) کے نفاذ کیلئے معاہدہ طے پا گیا جس پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز محمد وسیم بھٹی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم جاوید نے دستخط کیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی کے بز لنکس ونگ کے سینئر عہدیداروں نے بھی معاہدے پر مشترکہ دستخط کیے۔ پی آئی ٹی بی کا وضع کردہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم ریئل ٹائم میں سرکاری ریکارڈ تک رسائی اور دستاویز کے مؤثر انتظام کو یقینی بناتا ہے۔ سسٹم کو پنجاب کے متعدد محکموں میں کامیابی سے لاگو کیا جا چکا ہے۔