ویٹرنری یونیورسٹی : ون ہیلتھ فریم ورک میں اینٹی مائکروبیئل ریز سٹینس مو ضو ع پر سیمینار 

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ایپی ڈیما لو جی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ نے سٹی کیمپس میں ون ہیلتھ فریم ورک میں اینٹی مائکروبیئل ریز سٹینس کے مو ضو ع پرآگا ہی سیمینارکا انعقاد کیا۔ جس میں چھوتی بیماریو ں کے ماہر ایپی ڈیما لو جی پروفیسرڈاکٹر ہارمن بارکیما نے بطور مہمان سپیکر شر کت کی اور ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو اینٹی مائکروبیئل ریز سٹینس سے متعلقہ مختلف پہلو ؤں پر معلو ماتی لیکچرز دیا۔ قبل ازیں وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)نے ون ہیلتھ کے عالمی دن کے مو قع پر ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سانئس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے ہمراہ واک کی قیادت کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پروفیسرڈاکٹر ہارمن بارکیما، چیئر مین  ایپی ڈیما لو جی ڈیپا رٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن مشتاق کے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن