ایل ڈبلیو ایم سی: شہر کی 42یونین کونسلز کو صفائی کیلئے ماڈل بنانے کا فیصلہ  

Nov 05, 2024

لاہور(خبرنگار)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لاہور میں صفائی کے بہترین نظام کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس مقصد کے حصول کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی 42یونین کونسلز کو صفائی کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے 42 یونین کونسلز میں مانیٹرنگ افسران تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے 3 ہزار نئے سینٹری ورکرزکی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران یونین کونسلز کو ماڈل بنانے کے ذمہ دار ہونگے۔ ایل ڈبلیو ایم سی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے مانیٹرنگ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر نے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے یونین کونسل 200کی ذمہ داری خود لے لی ہے اور ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب یونین کونسل 208،چیف فنانشل افیسر طلال چاند یوسی 223 کے ذمے دار ہونگے۔ جبکہ جنرل منیجر پروکیورمنٹ اشب ملک یوسی 73کی نگرانی کریں۔

مزیدخبریں