اشیاء ضروریہ کی قیمتوںکا جائزہ،10  کی قیمتوں میں کمی، 11 کی مستحکم، 3 میں اضافہ  

لاہور(خبرنگار)گزشتہ 2 روز کی اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ،ضلعی انتظامیہ لاہور نے قیمتوں میں کمی، مستحکم اور اضافہ کی رپورٹ جاری کر دی۔ 10 اشیا کی قیمتوں میں بتدریج کمی، 11 کی قیمتیں مستحکم، 3 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ آلو،کھیرا، بند گوبھی، اروی، بھنڈی، میتھی، چائنہ گاجر، شلجم، لوکی بوتل، ہارنی لہسن، لہسن چائنہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہے ۔ کریلا، بینگن،پالک، لیموں چائنہ، دیسی لہسن، ادرک چائنہ و ادرک تھائی لینڈ، پھول گوبھی، مٹر، سبز مرچ کی قیمتیں میں کمی اور پیاز، ٹماٹر، دیسی ٹینڈے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ضلعی انتظامیہ لاہور کی شہریوں کو ریلیف فراہمی کی تمام تر کاوشیں جاری ہے ۔دریں اثناء ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے۔ عرصہ دراز سے راوی کنارے قائم جھگیوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ تجاوزات مافیا کیخلاف اب بھرپور ایکشن ہو گا اور کسی قسم کی رعایت کے حقدار نہیں ہے۔راوی کنارے کے دونوں اطراف تجاوزات پر جاری آپریشن کی نگرانی کی اور راوی کنارے جھگیوں کے انخلاء کے حوالے سے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور ایم او آر راوی زون نے موقع پر ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن